اسلام آباد( مسعودربانی):
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی انٹر ڈیپارٹمنٹ قومی کبڈی ایشین اسٹائل چیمپیئن شپ لیاقت جمنازیم، اسلام آباد شروع ہو گئی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح اسٹروبری کے CEO حیدر علی داؤد نے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں صرف کبڈی ہی نہیں بلکہ دوسرے بہت سے کھیلوں کی ترقی میں ہمارا ادارہ کا کر رہا ہے۔ سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور نے نی کہا ہم کبڈی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ساتھ ہی مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔ افتتاحی روز پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ چیمپیئن شپ کے کھیلے پہلے میچ میں پاکستان نیوی نے پاکستان پولیس کو 21۔58 پوائنٹس سے شکست دی، دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو 30۔60 پوائنٹس سے جبکہ تیسر ے میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان پاکستان ریلوے کو 10۔45 پوائنٹس سے ہرا دیا ۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے گروپ اے میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس اور پاکستان ریلوے جبکہ گروپ بی میں پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز شامل ہیں، سیمی فائنل مقابلے 5 اگست کو جبکہ فائنل 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔ جمعرات ،3اگست کو تین میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں پاکستان ریلوے کا مقابلہ پاکستان ائیر فورس سے ہوگا دوسرا میچ پاکستان نیوی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان پولیس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔