تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 27 جولائی، 2017

ٹیبل ٹینس : ساؤتھ ایشن ویٹرنز ٹیبل ٹینس قومی ٹیم نے 2 چاندی ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا ,عاصم قریشی اور ناظم اشرف نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا

5:00:00 PM

کولمبو ڈیسک:  سری لنکا میں 20 سے 23 جولائی 2017  دوسری ساؤتھ ایشن  ٹیبل ٹینس چمپئین شپ کا انقعاد ہوا ،  ویٹرنز ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن سری لنکا اور میونسپل سری لنکا کونسل کے تعاون سے کھیلے گئے ایونٹ کے مہمان خصوصی  منسٹر اسپورٹس دیاسری جیاسیکرا نے چیمپئن شپ کا کا آغاز کیا پاکستان ویٹرنز ٹیم اس ایونٹ  میں دو سلور اور ایک برانز میڈل جیت لیا ۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے اس ایونٹ میں  سری لنکا سمیت پاکستان، انڈیا، مالدیب، اور نیپال ٹیموں کے 230 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی جس میں ہر ملک سے دو ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹیم ون عاصم قریشی اور ناظم اشرف پر مشتمل پاکستان ٹیم کو فائنل میں بھارت کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سلور میڈل اپنے نام کیا ۔پاکستان کے عاصم قریشی کو سنگلز کے فائنل میں بھی مات ہوئی انہیں سلور میڈل ملا۔فرخ کمال اور شہزاد یوسف پر مشتمل پاکستان ٹیم 2 نے ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلا جہاں اسے شکست ہوئی تاہم اس نے مالدیپ کو 1-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اور برانز میڈل حاصل کیا ۔ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے عاصم قریشی ،شہزاد یوسف ،فرخ کمال ،حسن امام اور ناظم اشرف نے شرکت کی تھی، فائنل کے مہمان خصوصی سرلنکا ویٹرنز ایسوسی ایشن کے صدر ایم ایم لافیر نے کھلاڑیوں کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیئے اس موقع پر  سادیسی نراشا اسٹ سیکریٹری سری لنکا ٹیبل ٹینس فیڈ ریشن بھی موجود تھیں ۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں