اسلام آباد : مسعود ربانی
پاکستان میں کھیلی گئی پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز 2017 مصر کی ٹیم نے 3-2 فتح اپنے نام کی ، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے انھوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ میچ دیکھنے قائم مقام ائیر چیف آف سٹاف ائیر مارشل اسد لودھی نے بھی موجود تھے ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدرائیرمارشل شاہد علوی ، سابق عالمی چیمپئن قمر زمان، جہانگیرخان اور جان شیر خان بھی موجود تھے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ میچ کے دوران پرجوش نظر آئے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے بھی میچ دیکھا۔
سیریز کے آخری دن دو میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے مصر کے ابوالغیر کو 3-0 سے اپ سیٹ شکست دی، جبکہ پاکستان کے فرحان محبوب نے دوسرے اور آخری میچ میں مصر کے عالمی چیمپئن کریم عبدالگواد کو 3-1 شکست دی. پاک مصر انٹرنیشنل سکواش سیریز کے پہلے روزمصری کھلاڑیوں نے پاکستانی پلیئرز کو واش آؤٹ کردیاتھا پہلے کھیلے گئے تینوں میچوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شکست دے دی، پاک مصر انٹرنیشنل سکواش سیریز کے پہلے روز مصری کھلاڑیوں نے تینوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تینوں میچ اپنے نام کرلئے،پاکستان سپورٹس بورڈ کے مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مصری کھلاڑی زاہد محمد نے پاکستانی کھلاڑی وقار محبوب کو کیخلاف 3-0 گیم سے شکست دی،مصری کھلاڑی کا سکور 11-9,11-9,11-8 رہا، سیریز کے دوسرے میچ میں مصر کے عمر موسدنے احسن ایاز کیخلاف 3-0سے کامیابی حاصل کی ان کا سکور11-8, 11-7, 12-10رہا جبکہ کھیلے گئے تیسرے میچ میں فرحان زمان کو مازین ہشی کے ہاتھوں 3-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ان کا سکور 11-6,9-11,11-9,11-7رہا۔
آخری میچ کے اختتام پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے پاکستان میں کھیل کیلئے گراں قدر خدمت انجام دی ہیں اور اس ایونٹ کے انعقاد سے کھیلوں کی دنیا کو مثبت پیغام جائے گا بعد ازاں انھوں نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعام تقسیم کیے اور خاص کر عالمی چیمپئن کو شکست دینے پر فرحان محبوب کو پانچ لاکھ اورابھرتے ہوئے کھلاڑی اسرار احمد کو تین لاکھ انعام دیا
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔