تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
منگل، 11 جولائی، 2017

پشاور زلمی کا نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بڑا اقدام ، کے۔پی۔کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں فی کس ساٹھ ہزار انعام

9:09:00 PM

 
اسلام آباد:(مسعود ربانی)

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور اگر سچے جذبے سے کام کیا جائے تو نتائج نکلتے ہیں اس کی مثال پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے قائم کر دی اور ثابت کیا محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔
پاکستان سپر لیگ چیمپئین پشاور زلمی نے کے پی کے میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو پشاور کے ساتھ ساتھ دیگر چھوٹے بڑے اضلاع سے تلاش کرنے اور پھر انہیں کوچنگ فراہم کرنے کا عمل گزشتہ سال شروع کیا تھا ۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنیوالے بیس اور انڈر 19 لیول کے چھ پلئیرز کو پشاور زلمی کی جانب سے حوصلہ افزائی کے لیے فی کس ساٹھ ہزار روپے دینے کی تقریب پشاور منعقد ہوئی ۔پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے اسٹار فاسٹ باولر جنید خان،مینجر عبدالرحمان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشدخان کے ہمراہ کرکٹرز میں چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ہیڈکوچ محمد اکرم نے کہا کہ کے پی کے میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ نوجوان کرکٹرز مستقبل میں نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی اثاثہ ثابت ہوں گے۔چیمئینز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن اور پشاور زلمی کے اسٹار فاسٹ باولر جنیدخان نے بھی ٹیلنٹ ہنٹ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے اقدام کو سراہا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک نجی ادارہ جب گراس روٹ لیول پر ملک کی خدمت کر سکتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتی ادارے کیا کر رہے ہیں پشاور زلمی کے اس اقدام کو صرف سراہا نا جائے بلکہ اس کو قومی فریضہ سمجھ کر زلمی فاؤنڈیشن کی مدد بھی کی جائے اور ان جیسے مزید ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک کے دیگر شہروں میں شروع کیے جائیں

پشاور زلمی اور  زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ #BringBackSmiles ان کا مشن ہے اور  کے۔پی۔کے میں گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائیگا ۔اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنے والے نوجوان کرکٹرز نبی گل ، محمد عارف ، محمد محسن اور وقار احمد پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں