تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 26 اپریل، 2017

کرپشن کے الزامات، ڈی۔جی پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا عہدہ سے معطل، تحقیقات شروع وزیراعظم سیکرٹریٹ کے احکامات

1:34:00 AM

اسلام آباد( مسعودربانی)

وزیراعظم سیکر ٹریٹ نے کرپشن کے الزامات کے تخت ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کو انکے عہدہ سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر گینجیرا جنہیں ہمیشہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کی بھر پور سپورٹ حاصل رہی ہے ،اس سے پہلے کافی شکایات وزیراعظم سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکی تھیں  ہر دفعہ وفاقی وزیر کی سپورٹ کے باعث بچ جاتے تھے۔ زرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعظم سیکر ٹریٹ کی جانب سے انکی معطلی کا حکم نامہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کو مو صول ہو گیا ہے۔ خبر کی تصدیق کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ رابطہ کیا گیا تو کسی نے بھی تصدیق نہیں کی لیکن مسلسل کوشش کرنے پر ایک اعلیٰ آفیسر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کے معطل ہونے کی تصدیق کر دی ایک اور ذرائع کے مطابق خود ڈی۔جی پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا صاحب نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ معطلی کا زبانی پتہ چلا ہے تاہم ابھی آرڈر نہیں ملے جب آرڈرز انہیں ملیں گے تب ہی وہ اپنی معطلی کی وجوہات جان سکیں گے۔  ڈاکٹر صاحب کے مطابق انکی معطلی کرپشن کے الزامات کے تخت نہیں ہوئی بلکہ پی ایم سیکر ٹریٹ کھیلوں کے حوالے سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کے سر براہ اعجاز گل کی جانب سے بنائی گئی ایک رپورٹ کے نتیجہ میں آئی ہے جس میں ان سے عدم تعاون کا الزام لگایا گیا ہے۔

یہاں یہ سوال قابلِ ذکر ہے کے وزیراعظم سیکرٹریٹ نے صرف اعجاز گل کے ساتھ عدم تعاون پر ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا صاحب کو معطل کر دیا جبکہ ان کے خلاف ماضی میں کرپشن کے الزامات کی بے شمار شکایات موجود تھیں اس وقت کیوں معطلی کے احکامات نہیں ہوئے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ڈی۔جی پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا صاحب کو کرپشن کے الزامات کے تحت ہی معطل کیا ہے اور صرف معطل کیا ہے بلکہ ان کے خلاف تحقیقات کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔دوسری طرف وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اپنے ہردل عزیز​ ڈی۔جی(پی۔ایس۔بی) ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کے معطل ہونے پر پھر سے سیاسی جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے اور  ان کو بچانے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے کرنے شروع کر دئیے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز باقی ہے یا نہیں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں