تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 26 اپریل، 2017

کنگسٹن ٹیسٹ میچ میں شاہینوں کی ساتھ وکٹوں سے فتح۔سیریز میں برتری

9:10:00 AM

(مسعودربانی).                         

ویسٹ انڈیز۔۔ کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ نے کالی آندھی کو دوسری اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر کر دیا اور یوں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تاہم اس ہدف تک پہنچنے میں بھی پاکستان کی تین وکٹیں کر گئیں

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ہدف کے تعاقب میں اظہر علی ایک، احمد شہزاد اور یونس خان چھ، چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔تاہم مصباح الحق اور بابر اعظم نے بغیر کسی اضافی نقصان مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

دوسری اننگز میں چھ اور پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے
پاکستانی اوپنرز اظہر علی اور احمد شہزاد ایک بار پھر ناکام رہے
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بلے باز پاکستان بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ کیئرن پوویل کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین نمایاں سکور کرنے میں ناکام رہا۔

کیئرن پوویل نے 49 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں بریتھ ویٹ 14، ہیٹمائر 20، ہوپ چھ، بشو 18 اور ہولڈر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چھ ، محمد عباس نے دو جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے میچ میں مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گریٹ بلےباز یونس خان کے لیے یہ ٹیسٹ یادگار ٹیسٹ میچ رہے گا دس ہزار رنز کا سنگِ میل یونس خان نے 39 سال ایک سو پینتالس دن کی عمر میں اس ٹیسٹ میں ہی عبور کیا اور پاکستان کے پہلے دس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔دوسری طرف کپتان مصباح الحق نے بھی پانچ ہزار رنز مکمل کر لیےاور پہلے پاکستانی کپتان ہیں جو 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہےاور دنیائے کرکٹ میں چٹھے بلےباز تھے

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے سیریزکا دوسرا میچ 30 اپریل سے بارباڈوس اوول میں کھیلا جائے 

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں