تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
اتوار، 9 اپریل، 2017

چوتھی قومی چک بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پنجاب کے مرد و خواتین نے اپنے نام کر لیا

3:45:00 PM


 اسلام آباد (مسعودربانی)
چوتھی قومی چک بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پنجاب کے مرد و خواتین نے اپنے نام کر لیا مردوں میں پنجاب کلرز نے فاٹا کو 57/59 جبکہ خواتین فائنل میں پنجاب وائٹس نے کے پی کے کو 21/36 سے شکست دی،


 تفصیلات کے مطابق مردوں کے فائنل میچ میں فاٹا کو ایک سخت مقابلے کے بعد پنجاب کلرز نے ایمپائرز کی مدد سے شکست سے دوچار کیا میچ کے آخری لمحات میں مقابلہ 57/57 پوائنٹس سے برابر چل رہا تھا لیکن لاسٹ منٹ میں ایمپائرز نے غلط فیصلے کیے اور پنجاب 57/59 سے مردوں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،میچ کے بعد فاٹا نے احتجاج کیا، اس سے پہلے کھیلے گئے خواتین کے فائنل میچ میں پنجاب وائٹس کی ٹیم نے کے،پی،کے کو باآسانی 21/36 شکست دے کر میدان مارا، فائنل کے اختتام پر چک بال فیڈریشن کے آفیشلز کی ناقص کارکردگی سامنے آئی، سندھ خواتین ٹیم کی جگہ فائنل میچ میں کے،پی،کے کو کھیلا دیا جس پر سندھ نے فیڈریشن کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور (ناانصافی نامنظور ناانصافی نامنظور) کی نارےبازی کی جس پر فیڈریشن کی دھمکی کام کر گئی کہ تاحیات بین لگ جائے گا اس کے بعد فیڈریشن اور سندھ کے کوچ شہباز جو کہ فیڈریشن کے آفیشل بھی ہیں کی ملی بھگت سے احتجاج ختم کرایا گیا، یاد رہے اس سے پہلے فیڈریشن نے میڈیا کے ساتھ بھی ناروا سلوک پورے ایونٹ جاری رکھا تھا سوال پوچھنے پر کہ اس سے پہلے تین ٹورنامنٹس کہاں ہوئے تو 
آفیشلز میڈیا کے ساتھ سختی سے پیش آئے اور جواب دینے سے گریز کیا۔


چیمپئن شپ 31 مارچ تا 2اپریل 2017 لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں جاری رہی ملک بھر سے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور فاٹا کی ٹیموں نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی منسٹر ائی پی سی ریاص حسین پیرزادہ نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور ہر طرح کی سہولیات دینے کو تیار ہے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی و چیئرمین پاکستان چک بال فیڈریشن محسن بیگ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور فاتح ٹیموں کو ٹرافی دی

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں