اسلام اباد (مسعود ربانی)
پاکستان کے ایک اور ابھرتے ہوئے اسپنر کو پاکستان ٹسیٹ کپ ملے گی اور صوبہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یہ اعزاز محمد اصغر کو حاصل ہو گا
محمد اصغر جمعرات سے برسبین میں شروع ہونے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل ہی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہورہے ہیں اور ٹیم کو ٹسیٹ سے پہلےجوائن کر لیں گے۔ان کو یاسر شاہ کی جگہ شامل کیا جا سکتا ہے۔ محمد اصغر نے کہا کہ انھیں ٹیسٹ کرکٹ میں بلوچستان کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرنے والا پہلا کھلاڑی بننے پر فخرہوگا۔ انھوں نے کہا کہ 'پاکستان کے بڑے صوبے سے پہلا کھلاڑی بننا میرا بنیادی مقصد ہے، یہ بات جہاں میں پیدا ہوا تھا اس صوبے میں سب کے لیے خاص ہوگی کہ میں بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے بڑے طرز میں ملک کی نمائندگی کروں بلوچستان کے علاقے چمن میں پیدا ہونے والے اصغر 28 دسمبر کو اپنی 18 ویں سالگرہ منائیں گے اس وقت
وہ 17 سال اور 350 دن کے ہیں۔ یاد رہے چمن شہر نے کئی نامورفٹ بالر بھی پیدا کیے اور اس شہر کو چھوٹا برازیل بھی کہا جاتا ہے۔
محمداصغر قومی کرکٹ میں نیشنل بینک اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمانئدگی کرتے ہیں، سابق کرکٹر اور نیشنل بینک کیھلوں کے سرپرست اعلی اقبال قاسم نے سب سے پہلے محمد اصغر کو کیھلتے دیکھا اور وہاں سے ان کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اور اس کی کرکٹ کو مزید بہتر بنایا یعنی اقبال قاسم نے سب سے پہلے محمد اصغر کے سلیکٹ کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کے کیا وہ سلیکشن کمیٹی کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں کے نہیں لیکن کسی بھی نوجوان کرکٹر کے لیے اسٹریلیا کا دورہ اسان نہیں ہوتا
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔