تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
اتوار، 4 دسمبر، 2016

چیف آف ائیر سٹاف قوی کبڈی(سرکل اسٹائل) چیمپئین شپ کا فائنل

2:57:00 AM

اسلام اباد۔(مسعود ربانی)

پہلے چیف آف ائیر اسٹاف قومی کبڈی چیمپین شپ ختم اور پاکستان ائیر فورس نے فتح کا پرچم بلند کیا۔.فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 4 لاکھ کی انعامی رقم دی گئی

اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں پہلی چیف آف ائیر اسٹاف قومی کبڈی چیمپین شپ( سرکل اسٹائل) کا فائنل پی اے ایف اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا....جسکے مہمان خصوصی وائس چیف اف ائیر اسٹاف ائیر مارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی ایچ ائی (ائی) تھے۔۔ فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی پورے میچ میں کھلاڑیوں نےایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے.. کانٹے دار مقابلے کے بعد پی اے ایف نے واپڈا کے 36 کے مقابلے 48 پوائنٹس سے شکست دے کر چیمپین شپ اپنے نام کر لی. فتح حاصل کرنے پی اے ایف کی ٹیم 4 لاکھ جبکہ دوسرے نمبر پر انے والی ٹیم واپڈا کو 2 لاکھ کی انعامی رقم دی گئی

جناح اسٹیڈیم اسلام اباد میں کھیلے گئےفائنل کے بعد مہمان خصوصی نے کہا کہ اس کھیل کے فروغ کے لیے ھم مکمل سپورٹ کریں گے اور مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔۔ کبڈی فیڈریشن  نے ائندہ سال انٹرنیشنل کبڈی لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ سکریٹری کبڈی رانا سرور نے بتایا کے لیگ میں قوی اور بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں۔ڈائریکٹر اسپورٹس پی اے ایف اصغر اعوان اور ڈی جی۔پی ایس بی اختر نواز گنجیرا بھی موجود تھے

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں