اسلام اباد (مسعود ربانی) . پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تمام تر مشکلات کے باوجود آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے حکومت کیطرف سے اجازت مل گئی ۔ٹیم کو بھارت روانگی کیلئے ویزے کا انتظار ہے ۔ایک دفعہ پھر پاکستان حکومت نے مثبت قدم اٹھایا ہے اب دیکھنا یہ ہے کے بھارتی حکومت کا ردعمل کیا ہوتا ہے
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آٹھ سے اٹھارہ دسمبر تک بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے تصدیق کی ہے کہ ایونٹ میں شرکت کےلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو وزارت داخلہ سے این او سی موصول ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پہلے ہی اپلائی کرچکی ہے اور وقت پر ویزے ملنے کی صورت میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پانچ دسمبر کو لکھنوو پہنچ جائے گی ۔
جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کیخلاف ہے
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔