اسلام اباد۔(مسعود ربانی)
دوسری بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ 4 سے 11 دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ملک بھر سے 16 خواتین سمیت سیکڑوں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
اس سے پہلے چیمپئن شپ میں 6لاکھ کی انعامی رقم دی گئی ٹینس کی فروغ کے لیے پاکستان میں مزید ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے
پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سربراہ سلیم سیف اللہ اور ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری دلاور عباس کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس پہلی بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ کی پذیرائی کے بعد اسے ہر سال منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹرافی کا ڈیزائن این سی اے کے آرٹسٹ تیار کر رہے ہیں۔ انعامی رقم بھی 6 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس سال غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی توقع تھی۔ 23 ممالک کو کھلاڑی بھجوانے کے لیے خطوط لکھے گئے مگر ملکی حالات کے پیش نظر انہوں نے معذرت کر لی۔ افتتاحی تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل جبکہ فائنل کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کو جنوبی ایشیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا، غیر ملکی کھلاڑیوں کو آنا چاہئے۔
جمعرات، 24 نومبر، 2016
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
رابطہ فارم
Pages
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔