تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 24 نومبر، 2016

حکومت ٹین پین بال کی سرپرستی کرے تو پاکستان کا سوفٹ امیج بنایا جاسکتا ہے، اعجاز الرحمن

9:25:00 PM
بین الاقوامی مقابلو ں میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت شریک ہو رہے ہیں کھلاڑیوں کو کوچ تک سہولت میسر نہیں ہے،سپورٹس کمپلکس میں بولنگ کلب جلد بنایا جائے

 اسلام آباد(خالد منہاس) پاکستان ٹین پین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ٹین پین کے کھیل کو سپورٹ نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی اس کھیل میں سپانسر آ رہے ہیں، اس کھیل سے وابستہ کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ اولمپک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بین الاقوامی ٹین پین بال چمپئین شپ میں شریک ہو رہی ہے ، قطر میں ہونے والی اس بین الاقوامی ایونٹ میں دنیا بھر سے 134ممالک شریک ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہونے والے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت وہاں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکنگ میں پاکستان کا نمبر 38ہے مگر حکومت اس کھیل کو پرموٹ نہیں کر رہی۔


انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس کھیل کی سرپرستی کرے تو ہم ایک سال میں تین دفعہ اسلام آبادمیں بین الاقوامی مقابلے منعقد کرواسکتے ہیں اور اس میں سیکیورٹی کا بھی کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہو گا کیونکہ یہ ایک انڈور گیم ہے اور اس میں سیکیورٹی آسانی سے فراہم کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستا ن سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی اس بات کی منظوری دے چکی ہے کہ سپورٹس کمپلکس میں بولنگ کلب بنایا جائے مگر ابھی تک اس پر کام نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 28نومبر سے قومی چمپیئن شپ ہو رہی ہے جس میں سب صوبوں سے ٹیمیں آ رہی ہے اور اس سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملے گا اور یہ کھیل فروغ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک خواتین کھلاڑی کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوئیں تاہم فیڈریشن 50کے قریب خواتین کو ٹریننگ دے رہی ہے اور جلد ہی ہماری خواتین بھی اس کھیل میں دنیا کے سامنے اپنی مہارت کا لوہا منوا لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بدقسمتی کی بات کیا ہو گی کہ ہماری ٹیم کو ابھی تک کوچ کی سہولت تک میسر نہیں ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں