اسلام آباد(مسعود ربانی)
فرحان محبوب نے چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ2016کا ٹائیٹل تین-ایک کے اسکور کے ساتھ اپنے نام کر لیا ایک عرصے کے بعد کسی بھی دو پاکستانی کلاڑیوں نے فائنل تک رسائی حاصل کی
مصحف علی میر سکواش کمپلکس اسلام آباد میں جاری25ہزار امریکی ڈالرز انعامی رقم کے حامل اس ٹورنامنٹ کا فائنل ورلڈ نمبر 52 فرحان زمان اورورلڈ نمبر 106 فرحان محبوب کے درمیان کھیلا گیا ،اس موقع پر چیف آف ایئر سٹاف ایئرچیف مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے،ان کے ہمراہ ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف سپورٹ ایئر مارشل مجاہد انور،ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایڈمنسٹریشن ایئر مارشل عاصم ظہیر،ایئر وائس مارشل خالد دبیر، سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان،سرینہ ہوٹل کے عزیز بولانی ،پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید رضی نواب ،نائب صدر قمر زمان اورسیکرٹری عامر نواز بھی موجود تھے۔سب سے پہلے قومی ترانہ پڑھا گیا اور پھر مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان نے گیند کورٹ میں پھینک کر فائنل میچ کے آغاز کی باضابطہ منظوری دی۔فائنل میچ کی پہلی گیم میں دونوں کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم فرحان محبوب نے اپنے تجربے کی بنیاد پر پہلی گیم میں 11۔9سے کامیابی حاصل کر کے میچ میں سبقت حاصل کر لی۔دوسری گیم میں فرحان محبوب نے فرحان زمان کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے9 پوائنٹس کی سبقت حاصل کر لی تاہم فرحان زمان نے قدرے مزاحمت کی لیکن فرحان محبوب نے دوسری گیم میں بھی 11۔5سے کامیابی حاصل کرکے میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔تیسری گیم میں فرحان زمان اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے میچ میں واپس آئے اور تیسری گیم میں 11۔6سے کامیابی حاصل کرکے فرحان محبوب کی میچ میں سبقت کم کر دی۔چوتھی گیم میں فرحان محبوب نے فرحان زمان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،فرحان زمان نے بھی کچھ اچھی شارٹس کھیلیں لیکن فرحان محبوب نے چوتھی گیم میں11۔5 سے کامیابی حاصل کرکے چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ2016 کے چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ۔آخر میں مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان نے مذکورہ ٹورنامنٹ کے فاتحفرحان محبوب کو ونر ٹرافی اور 3610ڈالر کیش پرائزجبکہ فرحان زمان کو رنر اپ ٹرافی اور2470ڈالر کیش پرائز سے نوازا جبکہ سید رضی نواب نے مہمان خصوصی ایئر مارشل سہیل امان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
جمعرات، 24 نومبر، 2016
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
رابطہ فارم
Pages
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔