اسلام آباد:(مسعود ربانی)
پاکستان اسکوائش فیڈریشن نے کئی سالوں کی مسلسل محنت سے بہت سے بین الاقوامی ایونٹس کرائے اور ان کاوشوں کے نتیجے میں اب پاکستان ایک بار پھر سے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرنے کو تیار ، پاکستان اسکوائش فیڈریشن کے سیکریٹری طاہر سلطان نے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان ہمیشہ سے کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے اور ماضی میں پاکستان نے بہت سے اسکوائش ایونٹس کرائے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ 12 جولائی سے اسلام آباد میں پہلی دفعہ ایک نجی ادارے کی مدد سے میگا سپر اسکوائش سریز کرا رہے ہیں جس میں رینکنگ کھلاڑی مختلف ممالک سے شرکت کرنے پاکستان آرہے ہیں خاص کر سابق عالمی چیمپئن اور موجود عالمی نمبر 2 مصر سے تعلق رکھنے والے کریم عبدل گواد بھی شرکت کر رہے ہیں۔
12 سے 13 جولائی 2017 پاکستان بامقابلہ ورلڈ 5 سے ہو گا جبکہ پاکستان اور مصر کے مابین مقابلے 15 اور 16 جولائی 2017 کو کھیلے جائیں گے۔ مصر سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر 3 عمر موساد بھی اس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں، مصر کے علاوہ دیگر ممالک انگلینڈ ، فرانس ، ہانگ کانگ اور یو۔ایس۔اے کے کھلاڑی بھی اس ایونٹ میں شریک ہونگے، اس میگا ایونٹ سے جہاں شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا وہاں پاکستان کا امیج بھی عالمی سطح پر بہت بہتر ہو گا اور دوسری طرف گراس روٹ لیول پر بچوں کی دلچسپی بڑھے گی۔اس ایونٹ میں پاکستان کے جونیئر کو بھی دوستانہ میچ کھیلنے کے موقعے ملے گے۔ پریس کانفرنس میں قمر زمان اور ڈائریکٹر اکیڈمی ائیر کموڈور آفتاب قریشی بھی موجود تھے ، آفتاب قریشی صاحب نے کہا کہ اکیڈمی میں بہت کام ہو رہا ہے اور فیوچر میں بہترین کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے
مضف علی میر اسکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونے والے اس میگا ایونٹ سے شاید ورلڈ اسکوائش فیڈریشن کی آنکھیں کھل جائیں اور پاکستان میں پھر سے عالمی اسکوائش چیمپیئن شپ کا انعقاد ممکن ہو سکے
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔