تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
منگل، 23 مئی، 2017

پاکستان سپر لیگ چیمپین پشاور زلمی منافع اور مقبولیت میں نمبر 1 قرار پائی

5:23:00 PM

اسلام آباد۔مسعودربانی )

پاکستان سپر لیگ چیمپین پشاور زلمی کی ٹیم سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار ،پی ایس ایل انتظامیہ اور نیلسن کی چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد

پاکستان کی نمبرون اور مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ۔کھیلوں اور ٹیموں کی مقبولیت اور منافع کا جائزہ لینے والی معروف امریکی کمپنی نیلسن اسپورٹس نے پشاور زلمی فرنچائز کو مقبولیت اور کارکردگی کے اعتبار سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز قراردیدیا ۔لاہور میں پاکستان سپرلیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن ٹو کے ریویو کے حوالےسے ورکشاپ میں نیلسن اسپورٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایسٹ ایشیا مسٹر CLAUDE RINGUET نے بتایا کہ پشاور زلمی نے اپنی کارکردگی ،میڈیا اور سوشل میڈیا پر فینز اور عوام کے ساتھ بہترین تعلق اور برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی اور پاکستان سپر لیگ کی مقبول اور بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا پشاور زلمی کی فین فالوونگ دیگر پی ایس ایل فرنچائز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔اور پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کی برانڈ ویلیو اور فین فالوونگ میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔پشاور زلمی اور پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کھلاڑیوں اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بدولت پشاور زلمی کو بہترین فرنچائز بننے کا اعزازحاصل ہوا ۔جاویدآفریدی نے پھر اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ #BringBackSmiles کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر سرگرمیوں کے زریعے پشاور ،کے پی کے پاکستان اور اپنے فینز کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے رہیں گے ۔جاوید آفریدی نے کہا ان کی خواہش ہے پشاور زلمی پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کے چند میچز اپنے ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے سامنے پشاور میں کھیلیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کی تمام فرنچائز میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ ایک لاکھ نوے ہزار فالوورز ،موبائل ایپ پر سب سے زیادہ پچاس پچاس ہزار ڈاؤن لوڈز حاصل کرکے نمبرون ہے جبکہ فیس بک پر بھی پشاور زلمی کے فالوورز کی تعداد دو اعشاریہ تین ملین سے زائد ہے ۔پشاور زلمی ایک بار پھر پھر اپنے تمام فینز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں 

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Pages

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں