اسلام آباد (مسعود ربانی) پاکستان نیوی نے پہلی قومی ایئرگن شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ پاکستان آرمی
اور پاکستان ائیرفورس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز تھے، جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے شوٹرز کو میڈلز اور اسناد تقسیم کیں،اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر کرنل(ر) آغا عباس رضا، گن اینڈ کنٹر کلب کے سیکرٹری اطہر رؤف بھٹی، آرگنائزنگ سیکرٹری یاسر جاوید، میڈیا کوارڈینیٹر راجہ نعمان افضال بھی موجود تھے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی نے چار سونے، پانچ چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان آرمی نے چار سونے اور تین چاندی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،پاکستان ایئرفورس اور پنجاب کی ٹیمیں بالترتیب تین کانسی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں نے شرکت کی جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی شامل تھیں اور چیمپئن شپ میں 80 سے زائد مرد اور خواتین نے حصہ لیا،چیمپئن شپ فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور گن اینڈ کنٹری کلب کے تعاون سے کھیلی گئی ہے۔
اسلام اباد۔(مسعود ربانی)
جواب دیںحذف کریںبھارتی کپتان دوسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف بال ٹمپرینگ کرتے ہوئے نظر ائے لیکن ائی سی سی کو اب کچھ نظر نہیں ارہا ائی سی سی نے کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بہت پہلے کی ہے اس لیے کوئی ایکشن نہیں لے سکتے، اس سے پہلے بھی ساوتھ افریقہ کے کپتان فاپ ڈوپلیسی بھی اس قسم کے مرتکب ہویے لیکن ائی سی سی کی وہی (مرغے کی ایک ٹانگ) ایک مواقف کچھ نہی ہو سکتا اس سے بااسانی اندازہ ہوتا ہے کے ائی سی سی اب غیرجانبدار ادارہ نھیں ہے اگر پاکستان کی بات ہوتی تو فوری طور پر ایکشن ہو جاتا لیکن یہاں بات بھارتی کپتان کی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پی سی بی کیا مواقف اختیار کرتا ہے یاد رہے اس سے پہلے بھی ائی سی سی نے بھارت، ساوتھ افریقہ اور دیگر ملکوں کے خلاف کچھ
نہیں کیا